جنوبی کوریا میں آن لائن جنسی جرائم میں ملوث نوجوان کو 40 سال قید کی سزا

عدالت نے جنسی جرائم میں ملوث گروپ کے دیگر ارکان کو 7 سے 15 سال تک کی سزائے سنائیں

عدالت نے جنسی جرائم میں ملوث گروپ کے دیگر ارکان کو 7 سے 15 سال تک کی سزائے سنائیں - فوٹو: انٹرنیٹ

جنوبی کوریا کی عدالت نے جنسی جرائم میں ملوث گروپ لیڈر کو 40 سال قید کی سزا سنادی جب کہ باقی ممبران کو 7 سے 15 سال تک کی سزا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے 25 سالہ ملزم 'چو جو بن' ایک آن لائن ایک گروپ چلاتا ہے جو لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنانے کا مطالبہ کرتا تھا، حیران کن طور پر یہ گروپ کم عمر لڑکیوں کو بھی بلیک میل کرکے ویڈیوز بنواتا تھا۔


رپورٹس کے مطابق جنسی جرائم میں ملوث یہ گروپ مئی 2019 سے فروری 2020 تک 74 خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے نازیبا ویڈیوز بنوا چکا ہے جس میں 16 کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں، تمام نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ایک میسجنگ ایپ پر آن لائن پوسٹ کی جاتی تھیں جہاں سے یہ گروپ ویوز کے زریعے کمائی کرتا تھا۔

جنوبی کوریا کی عدالت نے گروپ لیڈر کو 40 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس لیے ان لوگوں کو ایک لمبے عرصے تک معاشرے سے الگ کرنا پڑے گا۔ گروپ میں ملوث باقی 5 افراد کو 7 سے 15 سال تک کی سزائے سنائی گئیں۔
Load Next Story