سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مان لیا مارکیٹیں رات 8 تک کھولنے کی اجازت

امید ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی ، ترجمان حکومت سندھ 

امید ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی ، ترجمان حکومت سندھ ۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مانتےہوئے رات 8 بجے تک مارکیٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

سندھ حکومت کےترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنےٹوئٹ میں کہا ہےکہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، دکانداروں اورشہریوں سے توقع ہےکہ وہ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ دکانداروں اورخریداروں سمیت ہرشخص کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، سندھ بھرمیں جمعے کو چھوٹی بڑی مارکیٹس اور شاپنگ پلازہ کھلے رہیں گے، ہفتہ وارتعطیلات کے تحت صرف اتوار کے روز کاروبار بندرہے گا۔

واضح رہے سندھ حکومت نے کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا جسے تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی طے شدہ کاروباری اوقات ناقابل عمل ہیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ سورج صبح 7 بجے طلوع ہوتا ہے لہذا تاجر کسطرح صبح 6 بجے کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اگرمطالبات تسلیم نہ کیےگئےتو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔
Load Next Story