آج سی این جی اسٹیشن دوپہر2 بجے سے کھولنے کا فیصلہ

سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ بینظیر بھٹو کی برسی کے باعث کیا گیا۔

سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ بینظیر بھٹو کی برسی کے باعث کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج( جمعرات) سی این جی اسٹیشنوں کو 24گھنٹے کے بجائے صبح 7 تا دوپہر2بجے تک گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس سے قبل شیڈول کے مطابق صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو جمعرات کی صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹے کیلیے گیس فراہمی بند کی جانی تھی،اب ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق آج کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو صبح 7تا دوپہر2بجے تک صرف 7 گھنٹے کیلیے گیس فراہمی بند کی جائیگی،کمپنی ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ بینظیر بھٹو کی برسی کے باعث کیا گیا۔
Load Next Story