قومی ٹیم کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا
ایئر پورٹس اور دوران سفر کئی مقامات پر عوام سے سامنا ہوا، جہاز کے اندر بھی تمام کھلاڑی آپس میں ملتے جلتے رہے۔
قومی اسکواڈ کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا۔
قومی ٹیم کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا۔ ایئر پورٹس اور دوران سفر کئی مقامات پر عوام سے سامنا ہوا، جہاز کے اندر بھی تمام کھلاڑی آپس میں ملتے جلتے رہے، انھوں نے ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں بھی کیں۔
یاد رہے کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کی کورونا کلیئرنس کے بعد چارٹرڈ طیارے سے روانگی ہوئی جس کے اخراجات بھی میزبان کرکٹ بورڈ نے برداشت کیے تھے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اہلیہ کے ہمراہ رخصت ہونے کے بعد اپنے گھر چلے گئے تھے۔
اس بار تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کمرشل پرواز کے ذریعے اڑان بھرنے کے بعد دبئی آئے، وہ مختصر قیام کے بعد براستہ کوالالمپور پہلے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے، اس دوران کہیں نہ کہیں سے وائرس کی زد میں آگئے۔