کورونا وائرس ایک دن میں مزید 54 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، این سی او سی


ویب ڈیسک November 27, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، این سی او سی۔ فوٹو : فائل

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہی مچانے لگی، مہلک وبا نے ایک دن میں مزید 54 جانیں لے لیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر؛

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔