ہمیں مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے عدنان صدیقی

وزیراعظم نے ریپ مجرمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کا انتہائی نڈر فیصلہ لیا تاہم یہ مسئلے کا ٹھوس حل نہیں، اداکار


ویب ڈیسک November 27, 2020
وزیراعظم نے ریپ مجرمان کی سزا سے متعلق انتہائی نڈر فیصلہ لیا، اداکار۔ فوٹو: فائل

نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم اور خواتین کو عزت دینے سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پر نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنفی حساسیت، ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، ہمیں مردوں کو اس بات کا شعور دینے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا برابری کا کردار ہے، معاشرے میں دونوں کو ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں مردوں کو ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں