آسٹریلیا میں موجود فاسٹ بالردلبرحسین بھی کورونا کا شکار

قومی کرکٹرزکونیوزی لینڈ میں بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عاقب جاوید


Sports Desk November 27, 2020
آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ کب اور کہاں سے آپ اس وائرس کا شکار ہوجائیں، عاقب جاوید: فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں موجود فاسٹ بولردلبرحسین کا بھی کورونا ٹیسٹ پازٹیوآیا ہے۔

اس بات کا انکشاف لاہورقلندرکے ڈائریکٹرعاقب جاوید نے ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو "ایکسپریسو" میں بطور مہمان کرتے ہوئے کیا۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کوویڈ رپورٹ آنے کے بعد دلبر حسین چودہ روزکے قرنطینہ میں ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ کب اور کہاں سے آپ اس وائرس کا شکار ہوجائیں۔

عاقب جاوید کے مطابق قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ میں بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وہاں کے قوانین سب سے زیادہ سخت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں