مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی، فوٹو : فائل

قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والا نوجوان طالب علم تھا اور کووڈ تعطیلات کی وجہ سے گھر آیا ہوا تھا۔


قابض بھارتی فوج نے نوجوان کو عسکریت پسند ظاہر کرتے ہوئے لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

سرچ آپریشن کے درمیان علاقے کے خارجی اور داخلی کو راستوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی معطل تھیں۔ اس دوران مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینس کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
Load Next Story