بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کیٹیگری اے والے ممالک سے آئے مسافروں کوکورونا ٹیسٹ پی سی آرسے استثنیٰ ہوں گے


ویب ڈیسک November 27, 2020
کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا

QUETTA: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والوں کےلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو 3 کے بجائے 2 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اس حوالے سے کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کے کے 22 کر دی گئی جبکہ کیٹیگری اے میں سعودی عرب، نائجیریا، سنگا پور، سعودی عرب، ویتنام، مالدیپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساوتھ کوریا اورچین کے ممالک شامل ہیں اورکیٹیگری اے والے ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنیٰ ہوگا اورکیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی اورڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے موجودہ وبا کے حوالے سے ٹیسٹ ملک بھرکے تمام بڑے ایر پورٹس پر ہی دوبارہ ہونگے۔ یہ اس حوالے سے کیا جا رہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مسافرودیگرلوگ محفوظ رہ سکیں اس کے ساتھ ساتھ نیشنل و انٹرنیشنل پروازوں سے آنے جانے والے مسافروں کو بوڈنگ کارڈ وصول کرنے سمیت امیگریشن کروانے تک ماسک کا سختی سے استعمال کرنے اور عملہ کو بھی عملدرآمد کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔