سردیوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ

سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک November 27, 2020
بحران سنگین ہونے سے سب سے زیادہ گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ سکتا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، گیس بحران 20 دسمبرسے 21 جنوری کے دوران بدترین صورت اختیار کرسکتا ہے، اور بحران سنگین ہونے سے سب سے زیادہ گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شدید سردی میں گیس کی طلب 7 ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی، جب کہ ایل این جی سمیت گیس فراہمی ساڑھے 4 ارب مکعب فٹ یومیہ تک ہو سکتی ہے، جس کے باعث سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گا۔ تاہم دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ گیس بحران سےنمٹنے کیلئےاضافی ایل این جی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔