پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک کروڑ85 لاکھ یورو کی گرانٹ کامعاہدہ

جرمنی پاکستان کو ہیلتھ، انرجی اور کلائمٹ چینج کے سیکٹرز میں فنڈ مہیا کریگا


Irshad Ansari November 27, 2020
جرمنی پاکستان کو ہیلتھ، انرجی اور کلائمٹ چینج کے سیکٹرز میں فنڈ مہیا کریگا

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک کروڑ85 لاکھ یورو کی گرانٹ کامعاہدہ طے پاگیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت جرمنی پاکستان کو ہیلتھ، انرجی اور کلائمٹ چینج کے سیکٹرز میں فنڈ مہیا کریگا جبکہ پولیو کی روک تھام اور صحت سے وابستہ خواتین کو سہولیات فراہم کریگا۔

معاہدے کے تحت جرمنی 1.5 ملین یورو ہارپو ہائیڈل پاور پلانٹ کیلئے مہیا کریگا۔ اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے کہا کہ حکومت پاکستان جرمنی کی صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے تعاون کے شکر گزار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔