پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد اضافہ

جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان میں 733.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی


Irshad Ansari November 27, 2020
جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان میں 733.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی

BRUSSELS: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان میں 733.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 672 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں 61.1 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 352.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کا تسلسل جاری ہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران چین کی ایف ڈی آئی کا حجم 332.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019 کےدوران چین میں پاکستان میں 64.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |