بھارت میں کتے کی اسپتال میں رکھی لاش کو بھنبھوڑنے کی ویڈیو وائرل

ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والی لڑکی لاش اسٹریچر پر لاوارث حالت میں پڑی تھی


ویب ڈیسک November 27, 2020
واقعہ لاش کے قریب عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے پیش آیا، فوٹو : ویڈیو گریب

بھارت کے سرکاری اسپتال میں اسٹریچر پر رکھی لاوارث لاش کو آوارہ کتا کھانے لگا، دلخراش واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے سمبھال کے سرکاری اسپتال میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والی نوجوان لڑکی لاش لائی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسٹریچر پر ڈال لا کر پوسٹ مارٹم ڈپارٹمنٹ کے باہر تنہا چھوڑ دیا جس کے دوران ایک آوارہ کتا وہاں پہنچ گیا۔

بھوکے کتے نے لڑکی کی لاش کو بھنبھوڑنا شروع کردیا، اُس وقت اسپتال عملہ موقع پر موجود نہیں تھا۔ ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے غفلت کے مرتکب عملے کی شناخت کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں