امریکی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد مسلم خاتون وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات

جنوری 2021 سے ذمہ داری نبھانے والی ریما ڈوڈین جوبائیڈن کی قانونی ٹیم کا اہم حصہ ہوں گی


ویب ڈیسک November 27, 2020
ریما اس وقت بھی سینیٹ میں ڈیموکریٹ کی جانب سے اہم ذمہ داری نبھارہی ہیں، فوٹو: فائل

امریکا میں پہلی مرتبہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر بن گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے وہ جنوری 2021 اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

ریما ڈوڈین جو بائیڈن کے قانونی امور کی ٹیم میں شامل ہوں گی اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد مسلم خاتون ہیں۔ ڈوڈن اس وقت ڈیموکریٹک ڈک ڈربن سینیٹ کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور فلور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

قبل ازیں ریما ڈوڈین سینیٹر ڈوربن کی فلور کونسل اور ریسرچ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ریما ڈوڈین نے جوڈیشری سب کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قانون کے معاون کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے لیے امریکا کے تمام طبقات کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور اب کی نامزدگیوں اور تقرریوں میں وہ اپنا عہد پورا کرتے نظر آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔