ملازمت سے برطرفی کی خبر سن کر پاکستان اسٹیل کا ملازم چل بسا

اسٹیل ٹاؤن کے دیگر ہزاروں ورکرز کے گھروں میں بھی صف ماتم بچھ گئی


Staff Reporter November 27, 2020
اسٹیل ٹاؤن کے دیگر ہزاروں ورکرز کے گھروں میں بھی صف ماتم بچھ گئی . فوٹو : فائل

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی کی خبر سن ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی کی خبر سن کر ملازم دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوت ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن میں رہائش پذیر آئی ایم ڈی ڈپارٹمنٹ کے ملازم حبیب الرحمان نے جیسے ہی ملازمت جانے کی اطلاع سنی تو ان کی حالت غیر ہوگئی اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ؛پاکستان اسٹیل نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا

اسٹیل ٹاؤن کے دیگر ہزاروں ورکرز کے گھروں میں بھی صف ماتم بچھ گئی، مزدور انجمنوں کے رہنماؤں نے فوت ہونے والے ملازم کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور پاکستان اسٹیل کی ملازمین کی جبری برطرفی پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔