روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

المعروف بہ ''روحانی دوست''!
واٹس اپ(03338818706)
فیس بک(Saim Almustafa Saim)
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ اور سائل کے والد کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبروں کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے:
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ '' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 30 نومبر2020
آج کا حاکم نمبر 2 ہے
مادی امور کے لیے کی گئی کاوشیں نتیجہ خیز ہوسکتی ہیں۔ فطرتاً آج کا دن قریبی لوگوں سے ملنے جلنے اور گفت وشنید سے الجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے کا ہے۔
1,3,4,5,8اور9 والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
2 , 6اور7نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم یا رحمن یا اللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 1دسمبر 2020
آج کا حاکم نمبر8 ہے
آج کا دن اور حاکم نمبر حادثہ اور خرابی کی خبر دے رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ آج کا دن سلامتی سے گزر جائے سفر اور باہم تکرار سے کریز بہتر ہوگا ۔
2,3,4,6,7 اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1,5اور9 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔

وظیفۂ خاص''یاغفاریا ستار استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 2دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔
سفر، تحریر، تقریر، مذاکرات اور معاہدوں کے لیے آج کا دن موزوں ہوسکتا ہے۔ اپنے دیر سے بگڑے تعلقات کو ایک کال سے سنوارنے کا سنہری دن۔
1,2,5,6,7اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
3 4,اور8 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُیا وکیلُ یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 3 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے
یہ دن دنیا کی ترقی کے لیے مسائل کھڑے کرسکتا ہے، کیوںکہ دنیا میں مذہب کا جب خراب چہرہ دکھایا جائے گا تو اصل اور نقلی کے درمیان ایک تلخی کا میدان سج سکتا ہے۔
1,2,3,6,7,اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
4,5 اور9 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 4دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر8 ہے
ایک اور محتاط رہنے والا دن۔ کوئی تکلیف دہ خبر سننے کو مل سکتی ہے، پراپرٹی کے بزنس سے منسلک احباب معاہدوں سے پہلے نظرثانی ضرور کریں۔
2,3,4,6,7اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ:60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ '' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 5دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔
زمین اور پراپرٹی کے کاموں میں اچھی خبریں سننے کو مل سکتی ہیں۔ مکانوں کی تزئین وآرائش کے لیے اچھا دن ہے۔
1,3,4,5,8اور9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
2,6اور7نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے،کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے
وظیفۂ خاص''یافتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار6 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔
میڈیا کا بازار گرم رہے گا۔ سربراہان سے متعلق خبریں گردش میں ہوسکتی ہیں کوئی اسکینڈل بھی آسکتا ہے۔
1،2،5,6,7اور9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
3,4 اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی یاقیوم یا اللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
Load Next Story