گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں پر رینجرز اور ایف سی تعینات

وفاقی کابینہ کی منظوری سے فورسز گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے تک تعینات رہے گی


ویب ڈیسک November 28, 2020
وفاقی کابینہ کی منظوری سے فورسز گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے تک تعینات رہے گی (فوٹو : فائل)

وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں پر رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس پر پیرا ملٹری فورسز کے ایک ہزار 50 اہل کار تعینات کردیے گئے۔

ایکسپریس کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وزرت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کے خلاف بعض سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 23 نومبر کو ہونے والے مظاہروں میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی، حکومت سازی کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو تعینات کیا جائے۔

یہ پڑھیں : تحریک انصاف نے خالد خورشید کو امیدوار وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کردیا

 

وفاقی کابینہ نے 2 دسمبر 2020ء تک پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی اجازت دی۔ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے تک رینجرز کے 450، جی بی اسکاؤٹس کے 410 اہل کار تعینات ہوں گے جبکہ صوبے بھر میں ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |