شمالی وزیرستان میران شاہ میں امریکی طیاروں کا ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ کے گاؤں قطب خیل میں ایک گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے


ویب ڈیسک December 26, 2013
امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ کے گاؤں قطب خیل میں ایک گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے۔ اے ایف پی/ فائل

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں امریکی طیاروں کے ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ کے گاؤں قطب خیل میں ایک گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ڈرون حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیارے کافی دیر تک نچلی پرواز کرتے رہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں میں محصور ہوگئے۔

واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان اپنا مؤقف کئی موقعوں پر واضح کرچکا ہے کہ یہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں جبکہ اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھی آواز اٹھائی جاچکی ہے، گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں بھی اس کے خلاف قرارداد منظور کی گئی لیکن امریکا مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے کر رہا ہے جن سے اب تک دہشت گردوں کے ساتھ سیکڑوں بیگناہ افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں