مثالی ماں بالکل بھی نہیں تھی لیکن وقت نے سب کچھ سکھا دیا حرا مانی

اللہ کم وقت میں انسان کو شہرت دیتا ہے اور اس سے بھی کم وقت میں چھین بھی لیتا ہے، حرا مانی

میں نے اپنے بچوں سے سیکھا ہے، حرا مانی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ٹی وی اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ مثالی ماں بالکل بھی نہیں تھی لیکن وقت نے سب کچھ سکھا دیا۔

یوٹیوب چینل کودیئے گئے ایک انٹرویو میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی ہیروئن تھی، مجھے لگتا تھا کہ ایک خوابوں کا شہزادہ ہوتا ہے، جواچانک ملتا ہے، جب کسی کی شادی ہوتی تھی تو اپنے سپنوں کے راجا کو تلاش کیا کرتی تھی، جب مجھے میرا وہ سپنوں کے راجا مل گیا تواس سے شادی کرلی۔ مانی سے دن رات ایک ہی بات کرتی تھی کہ مجھ سے شادی کرلو، شادی والے دن بھی اس قدرڈری ہوئی تھی کہ ایسا لگ رہا تھا کہ میری شادی نہیں ہورہی، شادی کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ مجھ میں اداکاری کی صلاحیت بھی ہے۔


حرا مانی کا کہنا تھا کہ اللہ جب عورت کو اولاد دیتا ہے تو اس کا جگر بڑا کرتا ہے، آپ بچے کے دکھ درد کوسمجھنا سیکھتے ہیں۔ جب ماں بنی تو سب کچھ سیکھا، میں مثالی ماں بالکل بھی نہیں تھی، میں نے یہ سب وقت سے سیکھا ہے، جب آپ کو وقت سکھاتا ہے تو اس میں پختگی ہوتی ہے۔ میں نے اپنے بچوں سے سیکھا ہے۔

حرا مانی نے بتایا کہ میں ایک عام سے محلے میں رہتی تھی جس کی پہلی تنخواہ 12 ہزارروپے تھی، جب مجھے اس قدرپیسہ اور پیار مل رہا ہے تو اس کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں، جب اللہ کسی پراپنا ہاتھ رکھتا ہے اوراسے جھکا بھی دیتا ہے، شہرت ایسی چیز ہے جسے اللہ بہت کم وقت میں انسان کودیتا ہے اوراس سے بھی کم وقت میں چھین بھی لیتا ہے۔

حرا مانی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کسی سے منسلک ہوتے ہیں تواسے فوقیت دینی چاہیے اوریہی انسانیت ہے، رحم دلی دکھانا اور دوسروں کو اہم بنانا ہی سب سے پیاری بات ہوتی ہے۔ اس کا اپنا ہی مزا ہے۔ آج شائد میں اسی وجہ سے اس مقام پرہوں۔
Load Next Story