نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی

جن کے مسلسل 2 کورونا ٹیسٹ منفی آچکے انہیں چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے


Abbas Raza November 28, 2020
قومی اسکواڈ کے اراکین صرف ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں ہی چہل قدمی کریں گے فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی، جن اسکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں اجازت دی گئی ہے۔ اجازت کے تحت اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ اوقات میں تھوڑا گھوم پھر سکتے ہیں، قومی اسکواڈ کے اراکین صرف ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں ہی چہل قدمی کریں گے۔

ٹیم ارکان کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی، اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔

پی سی بی نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے، قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔