نئے دل کے ساتھ طبی عمر کا عالمی ریکارڈ بنالیا

برطانوی شہری کو ڈاکٹروں نے پانچ برس ہی زندہ رہنے کی خبر دی تھی


Net News December 26, 2013
جان میکفرٹی نے 31 برس قبل مڈل سیکس کاؤنٹی کے ہیئر فیلڈ اسپتال سے اس وقت ’ہارٹ ٹرانسپلانٹ‘ کروایا تھا جب ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ وہ مزید پانچ برس ہی زندہ رہ سکیں گے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کے 71 سالہ جان میکفرٹی دنیا میں دل کی تبدیلی کے عمل سے گزرنے کے بعد طویل ترین مدت تک زندہ رہنے والے شخص بن گئے ہیں۔

جان میکفرٹی نے 31 برس قبل مڈل سیکس کاؤنٹی کے ہیئر فیلڈ اسپتال سے اس وقت 'ہارٹ ٹرانسپلانٹ' کروایا تھا جب ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ وہ مزید پانچ برس ہی زندہ رہ سکیں گے۔ان سے پہلے اس آپریشن کے بعد طویل ترین عرصے تک زندہ رہنے کا اعزاز ایک امریکی شہری کے پاس تھا جو 30 برس، 11 ماہ اور دس دن زندہ رہنے کے بعد 2009 میں انتقال کر گیا تھا۔بکنگھم شائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے جان میکفرٹی کا کہنا ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ ایسے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے جو دل کی تبدیلی کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'میں اس عالمی ریکارڈ کو ہر اس شخصں کے لیے متاثر کن سمجھتا ہوں جو یا تو دل کی تبدیلی کا منتظر ہے یا میرے جیسا خوش قسمت ہے کہ اس عمل سے گزر چکا ہے۔' "میں اس عالمی ریکارڈ کو ہر اس فرد کے لیے متاثر کن سمجھتا ہوں جو یا تو دل کی تبدیلی کا منتظر ہے یا میرے جیسا خوش قسمت ہے کہ اس عمل سے گزر چکا ہے۔"

 photo 8_zps693c0fd8.jpg

جان میکفرٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'میرا مشورہ یہی ہے کہ ہمیشہ پرامید رہیں اور مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ رکھیں اور ہاں یقیناً ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ کریں۔جان میکفرٹی نے دل کی تبدیلی کا آپریشن بیس اکتوبر 1982 کو کروایا تھا اور یہ عمل دنیا کے مشہور سرجن ڈاکٹر سر مغدی یعقوب نے سرانجام دیا تھا۔ میکفرٹی میں 39 برس کی عمر میں ڈائلیٹڈ کارڈیو مایوپیتھی کی تشخیص کی گئی تھی جو کہ دنیا میں دل کی خرابی کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔اس بیماری میں جہاں دل پر خراشیں پڑ جاتی ہیں وہیں اس کی بافتیں بھی متاثر ہوتی ہیں، دل کمزور پڑنے کے ساتھ ساتھ حجم میں بڑا بھی ہو جاتا ہے اور یوں اسے خون پمپ کرنے میں دشواری پیش آنے لگتی ہے۔دنیا میں دل کی تبدیلی کا پہلا کامیاب آپریشن 1967 میں جنوبی افریقہ میں پروفیسر کرسچین نیتھلنگ نے 30 ماہر ڈاکٹروں کی مدد سے کیا تھا۔اس آپریشن کے نتیجے میں دل کی تبدیلی کے بعد لوئی واشکینسکی نامی مریض 18 دن زندہ رہ سکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں