سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے سی اے اے کو سیفٹی تحفظات دور کرنے کی آخری ڈیڈ لائن دے دی
سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کو پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ضروری حفاظتی اقدامات پر خدشات ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن حکام اکاؤ کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ پائلٹس کی ٹریننگ اور لائسنسنگ سے متعلق خدشات بھی دور نہیں کیے گئے۔ جس پر اکاؤ نے سیفٹی تحفظات پر سول ایوی ایشن کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کو سیفٹی تحفظات دور کرنے کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ جس کے تحت 3 ماہ میں سیفٹی تحفظات دور نہ ہونے پر اکاؤ پاکستان سے متعلق تمام ممبر ممالک کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا، اگر تحفظات دور نہ کیے گیے تو عالمی سفری پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔
دوسری جانب سی ای او پی آئی اے اور نجی فضائی کمپنی سیرین ائیرلائن کے سربراہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان پر سخت سفری پابندیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔