ڈیڑھ سالہ بھتیجی سے زیادتی کے مجرم کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا

مجرم کرم دین کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم


ویب ڈیسک November 28, 2020
اسی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 377- بی میں 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

اپنی ہی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کرم دین کو 25 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کی عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی ابریشہ زیادتی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 376 کے تحت 25 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد محمود غنی نے سنایا

مجرم کرم دین نے اپنی بھتیجی ڈیڑھ سالہ ابریشہ کو ایک سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج ہوا تھا، عدالت نے اسی کیس کے مجرم کرم دین کو دفعہ 377- بی میں 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں