ساہیوال میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف

بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک November 28, 2020
بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، اسپتال ذرائع

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں 8 سالہ بچی رخسانہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، تاہم اب اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی پوسسٹمارٹم رپورٹ میں بچی سے بد فعلی کے شواہد ملے ہیں، جب کہ بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم کو 3 بار سزائے موت

واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں بھی ساہیوال میں 7 سالہ بچی کے اغوا، زنا اور قتل کا کیس سامنے آیا تھا، جس میں پولیس نے ملزم علی شیر کو ڈی این اے میچ ہونے پر گرفتار کیا تھا، اور ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال عبدالغفور نے ملزم کو اعتراف جرم کے بعد 3 بار سزائے موت اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم نے ایک سال قبل چک 90 نو ایل کی کالونی میں گلزار احمد کی 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔