سیمی راحیل کا سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کا معاوضہ کم ملنے پرشدید ردعمل

جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، سینیئراداکارہ

یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے۔یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔، اداکارہ

سینئراداکارہ سیمی راحیل نے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے.

سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسب سے پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان کے ساتھ سلمان شاہد بھی تھے اور یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوا تھا۔ سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ" یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے"، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل کس قدر خوفناک ہے۔


اسی سسلسلہ میں سیمی راحیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی پر کام کیوں نہیں کرتے؟ پی ٹی وی پرائیویٹ چینلزکے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے اس کا اندازہ یہ چیک دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CIGs_CLhyCh/"]

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نے اچھا کیا مذاق ہے۔ یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے۔یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔ سیمی راحیل نے مزید کہا کہ جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، ریما اور میرا کو تو لاکھوں روپے ملتے ہیں لیکن سینئر فنکاروں کے یہ سلوک ہورہا ہے۔
Load Next Story