کورونا مریضوں کے ایکسرے الٹراساؤنڈ اور ایکو کرنے والا جادوئی روبوٹ

سیرا 03 نامی روبوٹ کورونا کے مریضون کے خون کے نمونے لینے کے ساتھ الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور کارڈیو گرام بھی کرسکے گا


ویب ڈیسک November 28, 2020
روبوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ کیلیے طبی عملے کو براہ راست مریض کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، فوٹو : مصری میڈیا

ISLAMABAD: مصر کے ایک شخص نے کورونا کے مشتبہ افراد کے کووڈ-19 ٹیسٹ اور مصدقہ مریضوں کے ایکسرے و ایکو کارڈیوگرام کرنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا ہے۔

کورونا کا ٹیسٹ مریض کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہی نہیں بلکہ طبی عملے کو بھی سخت احتیاط کا بوجھ اُٹھانا ہوتا ہے اور اس کے باوجود طبے عملے کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ اگر کورونا کے مریض کا ایکسرے یا ایکو کارڈیو گرام کرنا ہو تو یہ الگ مسئلہ ہوتا ہے تاہم اب مصر کے ایک شخص نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

egypt robot cira 03 for corona

مصر کے شہر تنتا کے رہائشی محمود الکومی نے انسانی شکل سے ملتا جلتا سیرا 03 نامی ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف کووڈ-19 کا ٹیسٹ کرسکے گا بلکہ کورونا کے مریضوں کے خون کے نمونے بھی لے گا جب کہ ایکسرے، ایکو کارڈیو گرام اور الٹراساؤنڈ بھی انجام دے سکے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج مریض اسکرین پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

egypt robot cira 03 for corona 1

اب تک کورونا ٹیسٹ کرنے والے روبوٹ ایجاد ہوئے ہیں تاہم یہ پہلا روبوٹ ہوگا جس کی شکل انسانی ہے اور جو خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیسٹس بھی کرسکے گا۔ روبوٹ بنانے والے محمود الکومی کا کہنا ہے کہ اس طرح مریضوں سے وائرس طبی عملے میں منتقل ہونے کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |