
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ چھوٹا لاہور میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صوابی منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔