صوابی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

چھوٹا لاہور میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا


ویب ڈیسک November 28, 2020
چھوٹا لاہور میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ چھوٹا لاہور میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صوابی منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں