ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد کمی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر161روپے کی سطح پر پہنچنے کے بعد دوبارہ 160روپے نیچے آگئی
HYDERABAD:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد تنزلی سے دوچار رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر161روپے کی سطح پر پہنچنے کے بعد دوبارہ 160روپے نیچے آگئی۔ عالمی بینک کی300ملین ڈالر قرض منظور اور زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر بھی ڈالر کی تنزلی کا باعث بنی۔ گزشتہ ہفتے ڈالر اور یورو کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔
گزشتہ ہفتےانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.26 روپے گھٹ کر159روپے46پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر55 روپے کی کمی سے160.45 روپےپر بند ہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر59روپے گھٹ کر190.20 روپے پرآگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر1.50روپے گھٹ کر 189.50روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیرکسی تبدیلی کے 213.21 روپے پر مستحکم رہی اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر50پیسے بڑھ کر213.50 روپےہوگئی۔