کینو کی برآمد میں آئندہ ماہ تیزی آنے کا امکان

دسمبر سے اب تک 15ہزار ٹن سے زائد کینو روس، یورپ، یوکرین، مڈل ایسٹ، فار ایسٹ اور ناروے کو ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔


Business Reporter December 26, 2013
دسمبر سے اب تک 15ہزار ٹن سے زائد کینو روس، یورپ، یوکرین، مڈل ایسٹ، فار ایسٹ اور ناروے کو ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے کینو کی برآمد میں آئندماہ تیزی آنے کا امکان ہے، کینو کی برآمدات کا آغاز یکم دسمبر سے ہوا اور اب تک 15ہزار ٹن سے زائد کینو روس، یورپ، یوکرین، مڈل ایسٹ، فار ایسٹ اور ناروے کو ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین وحید احمد کے مطابق پاکستانی کینو کی ایکسپورٹ رواں ماہ کے اختتام تک 25سے 30ہزار ٹن تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوران کینو کی برآمدات پورے عروج پر پہنچ جائیں گی، اس سال کینو کی برآمدات کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے 18کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پھل اور سبزیوں کی برآمد میں بالترتیب 40اور 33فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں 1لاکھ 90 ہزار ٹن آم یورپ، کینیڈا، فار ایسٹ، مشرق وسطیٰ، جاپان اور جنوبی کوریا کو برآمد کیا گیا جبکہ سیب، چیکو اور شریفہ بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مارکیٹ بند ہونے سے 5کروڑ50لاکھ ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں