روہڑی میں ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی ڈوڈے برآمد

دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Staff Reporter November 29, 2020
دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایکسائز پولیس سکھر نے ایک کارروائی میں روہڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈے) برآمد کر لیے۔

ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمراہ روہڑی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک نمبر ایس ای اے597 کی تلاشی کے دوران 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈے) برامد کر لیے۔

ڈوڈے افیون بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں