
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر راشد نسیم نے اپنا 62 واں عالمی ریکارڈ قائم کیا، ان کی اکیڈمی کا یہ77واں عالمی ریکارڈ تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق کر دی اور تفصیلات اپنی ویب سائٹ پربھی جاری کر دیں۔
راشد نسیم کا کہنا ہے کہ نامساعد حالات اور 7 مہینے سے نوکری سے محروم ہونے کی وجہ سے اب میرے لیے مزید عالمی ریکارڈز بنانا مشکل ہو گیا ہے، اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو ہو سکتا میں ریکارڈز بنانا روک دوں اور مزید پاکستان کی خدمت نہ کرسکوں، حکومتی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ میری مالی معاونت کریں تاکہ میں ریکارڈز کی سینچری بنا کر دنیا میں ملک اور قوم کا نام روشن کر سکوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔