خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام
بابر اعظم نے شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، خاتون کی پریس کانفرنس
حامیزہ مختار نامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر جنسی زیادتی، تشدد اور مال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔
ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس میں حامیزہ مختار نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ وہ بابراعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے رہے ہیں، بابراعظم نے مجھے محبت میں دھوکا دیا، 2010 میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر بابراعظم نے انکار کر دیا۔
حامیزہ نے الزام لگایا کہ میں نے اپنے بیوٹی سیلون کی کمائی کے کروڑوں روپے بابراعظم پر خرچ کردیے، میری شکایت پر اس معاملہ میں پولیس میں شنوائی ہوئی نہ پی سی بی نے کوئی ایکشن لیا۔
پریس کانفرنس میں خاتون کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہ ہونے پر اب درخواست سیشن کورٹ میں ہے جس کی 4 دسمبر کو سماعت ہے، جنسی ہراساں کرنے کے کیس پر سماعت 5 دسمبر کو ہونا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے خاتون کے الزامات کو بابراعظم کا ذاتی مسئلہ قرار دیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان اس وقت اسکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں، کم گو اور شرمیلے بابر اعظم پر خاتون کے الزامات نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی، بیشتر لوگ بابراعظم کے حق میں جب کہ کئی مخالفت میں بھی تبصرے کرتے رہے۔