سندھ میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق
سندھ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 561 ہوگئی
سندھ میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 561 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے مزید 10081 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، سندھ میں اب تک کورونا کے 19 لاکھ 61 ہزار 855 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ صوبے بھر میں 1419 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اب تک ایک لاکھ 73 ہزار 14 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید 764 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایکلاکھ 51 ہزار 529 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 13 مریض انتقال کرگئے، صوبے بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2924 ہوگئی ہے، اس وقت صوبے میں 18 ہزار 561 فعال مریض ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 47 ہزار 390 تک جاپہنچی ہے۔