
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بشریٰ رند نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرنا ک ہے، اپوزیشن جلسے کر کے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے، پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔
ملکی معاشی حالات کی خرابیوں کا ذمہ دار نواز شریف کو قراردیتے ہوئے بشرٰ رند نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں نواز شریف نے اتنے قرضے لیے کہ ہم توصرف ان کا سود ہی ادا کررہے ہیں، نواز شریف نے اپنے دور میں شاہی نظام سمجھ عوام کو حق نہیں دیا۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف والدہ کو گارگو کرنے پر نواز شریف سے سخت ناراض ہیں، نواز شریف پاکستان آکر کیسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کے والد کے دور میں سب سے زیادہ لوگ لاپتہ ہوئے، آج جام کمال کے دور میں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں۔
Today's press conference regarding coronavirus and PDM jalsa pic.twitter.com/Zxb5qs8xoQ
— Bushra Rind (@RindBushra) November 29, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔