بینظیربھٹو کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی جلسہ بھی ہوگا
برسی میں شرکت کیلیےسندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے قافلے گڑھی خدابخش پہنچنا شروع
لاہور:
پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کل (جمعے کو) منائی جائے گی۔
آئی این پی کے مطابق برسی کی بڑی تقریب گڑھی خدابخش میں منائی جائے گی جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، گڑھی خدابخش میں ایک لاکھ سے زائد افراد کیلیے جلسہ گا ہ بنا دی گئی ہے، برسی میں شرکت کیلیے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدابخش پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔لاڑکانہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مرکزی تقریب اور جلسہ کل ( جمعے کو) گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد ہوگا، جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے، پولیس اور رینجرز آج (جمعرات )سے نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو کے سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیں گی۔
مرکزی تقریب کل 27 دسمبر کو گڑھی خد ابخش بھٹو اور نوڈیرو ہاؤس میں منعقد ہوگی، جہاں صبح 8 بجے قرآن خوانی کی جائے گی اور لنگر تقسیم ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ آج نوڈیرو ہاؤس پہنچیں گے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد بھی متوقع ہے، اس کے علاوہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف،سابق وزرا قمرالزماں کائرہ، اعتزاز احسن، جہانگیر بدر کے علاوہ دیگر رہنما بھی خصوصی پروازوں کے ذریعے براستہ سکھر نوڈیرو ہاؤس پہنچیں گے۔
27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ عام دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جہاں ملک بھر سے آئے ہوئے شعرا شہید بے نظیر بھٹو کو منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے اور آخر میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ہوگا، جلسے سے سابق صدر آصف علی زرداری کا خطاب بھی متوقع ہے، خطاب کے بعد 5 بجکر 20 منٹ پر شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت 3 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آج نوڈیرو ہاؤس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت تقریب میں ملکی و غیر ملکی خواتین کو ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں لاڑکانہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو چھٹی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے لیے گڑھی خدا بخش بھٹو میں لگائی گئی سرچ لائٹس اس بار بھی چوری ہوگئی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے احکام دیے۔