سلواوورریٹ کی پاداش میں پی سی بی بلاسٹرزپرجرمانہ

چیلنجرزسے میچ میں بلاسٹرزکی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا،


Sports Desk November 30, 2020
سلو اوور ریٹ کی پاداش میں پی سی بی بلاسٹرز پر جرمانہ

قومی ویمنز ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں سلو اوور ریٹ کے سبب پی سی بی بلاسٹرز پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔

چیلنجرزسے میچ میں بلاسٹرزکی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا، جرمانہ آن فیلڈ امپائرز عبدالمقیط اور حمیرا فرح نے عائد کیا تھا، ٹیم کیخلاف یہ کارروائی شکوڈ آف کنڈکٹ آرٹیکل 2.22 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

بلاسٹرز کی کپتان عالیہ ریاض نے غلطی کو تسلیم کرلیا، اس کے بعد میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے جرمانے کا فیصلہ صادر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں