آسٹریلوی دوست کوبھارتی لڑکے کا پروپوزل قبول میکسویل بھی خوش

لڑکی کے ’ہاں‘ کہنے سے قبل کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹرز شین وارن اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی دلچسپ تبصرے کیے


Sports Desk November 30, 2020
آسٹریلوی دوست کو بھارتی لڑکے کا پروپوزل قبول،میکسویل بھی خوش

دوسرے ون ڈے کے دوران سڈنی اسٹیڈیم میں موجود بھارتی لڑکے نے اپنی آسٹریلوی دوست کو شادی کی پیشکش کردی۔

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب مہمان ٹیم 390 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی، اسٹیڈیم میں نصب بڑی اسکرین پر لڑکے کو شادی کی پیشکش اور لڑکی کو اسے قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا، اس دوران کیمرے نے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو بھی فوکس کیا جنھوں نے ہنستے ہوئے اسے سراہا۔

لڑکی کے 'ہاں' کہنے سے قبل کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹرز شین وارن اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں