شیخوپورہ کے قریب بس اور وین میں تصادم 13 افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث جانی نقصان ہوا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک November 30, 2020
حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث جانی نقصان ہوا، ریسکیو ذرائع ۔ فوٹو : فائل

نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔