افغان فوجی کیمپ پر راکٹ لانچر سے حملہ بریگیڈیئر ہلاک

راکٹ لانچر حملے میں 10 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک November 30, 2020
گزشتہ روز دو خود کش حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے تھے، فوٹو : فائل

افغانستان کے صوبے بدغیث کے فوجی اڈے پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیث کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر جنگجوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا،حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے اور جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا۔

راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ سوم کے چیف عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 31 کمانڈوز ہلاک اور 24 زخمی

افغان فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات میں ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

گزشتہ روز غزنی میں افغان فوجی بیس پر خود کش حملے میں 31 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت کمانڈوز کی تھی جبکہ دوسرے خود کش حملے میں زابل کے صوبائی کونسل کے چیف بال بال بچ گئے تاہم قافلے میں شامل 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |