چمن میں باب دوستی کے قریب فائرنگ سے دو بچے جاں بحق

سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی


ویب ڈیسک November 30, 2020
سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی

بلوچستان میں افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں باب دوستی کے نزدیک فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

باب دوستی پر سیکیورٹی اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران گولی چلادی گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کوئٹہ سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیرعلاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی معمول کے مطابق کھلا ہے جس سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت بحال ہے۔ پاک افغان شاہراہ پر لیویز اور ایف سی کی پیٹرولنگ جاری ہے اور اب حالات معمول پر آگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی جسے کل سے شروع کیا جائے گا، مہم کے انتظامات مکمل ہیں تاہم زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار شہر اور پاک افغان سرحد کے حساس مقامات پر تعینات ہیں، اس لیے اس میں تاخیر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں