میراڈونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپہ

لیجنڈ فٹبالر کے وکیل نے موت کی وجہ غفلت کو قرار دیا تھا جس پر پراسیکیوٹرز پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

میرا دونا 25 نومبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، فوٹو : فائل

دل کے دورے کے باعث اچانک اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ جانے والے لیجنڈ فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے سرجن کیخلاف چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن حکومت نے 60 سالہ عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت غفلت کے نتیجے کے باعث ہونے کے شبے میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دو ہفتے قبل لیجنڈ فٹبالر کے دماغ کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے والے سرجن لیئوپولڈو لُوک سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ڈیگو میراڈونا 'غربت' کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے


ارجنٹائن کی پراسیکیوشن محکمےکے مطابق سرجن لیئوپولڈو لُوک کی رہائش گاہ اور کلینک کی تلاشی لی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر لُوک نے بتایا کہ میراڈونا کے دماغ کی ایک شریان میں خون جم گیا تھا جس کا آپریشن کرنا ضروری تھا۔

یہ خبر پڑھیں : موت کی تحقیقات؛ ڈیگو میراڈونا کے نام سے فائل کھل گئی

میراڈونا کے وکیل ماریاس مورلا کی جانب سے لیجنڈ فٹبالر کی موت کی وجہ فوری طبی امداد کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت اور ایمبولینس کی تاخیر سے آمد کو قرار دیئے جانے پر ارجنٹائن نے 3 پراسیکیوٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔

 
Load Next Story