
رکن اسمبلی رمیش لال موٹر وے سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ان کی گاڑی روکی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور موٹروے کے عین بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پررمیش لال کو روکا تھا اور ان سے اخلاقی رویہ اپنائے رکھا۔ لیکن رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی اور اپنے کارکنوں کے ساتھ موٹروے کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
موٹروے پولیس انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی۔ ویڈیو میں موٹروے پولیس کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا جس پر تفصیلات اکٹھی کر کے میڈیا کو دی جائیں گی۔
خلاف ورزی پر گاڑی کیوں روکی۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا احتجاج۔
— Police Diary (@policediary15) November 30, 2020
رمیش لال کا موٹروے پر گاڑی سے روڈ بلاک کر دیا
وڈیو وائرل ہو گئی
موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پر روکا۔زرائع
رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی۔ pic.twitter.com/IgsiAtAF3I
فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ میں موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر امجد خان کی مدعیت میں ایم این اے رمیش لال کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سڑک بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ رمیش لال کی گاڑی کو موٹروے پولیس نے مسلسل تیسری لین میں گاڑی چلانے پر روکا تھا۔ لیکن گاڑی روکنے پر رمیش لال غصے میں آ گئے اور گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔