5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد زیادتی کے بعد قتل کا شبہ

ابراہیم کو تیزدھارآلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 30, 2020
5 سالہ ابراہیم کو تیزدھارآلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

تھانہ گرجاکھ کے علاقہ کوٹلی رستم میں کمسن بچے کی بوری بند لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کمسن بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کیا گیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ مکینوں نے کھیتوں میں پڑی بچے کی لاش کو دیکھ کر 15 پر اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت ہوگئی۔

غم سے نڈھال والدین نے بتایا کہ بچہ کل صبح سے لاپتہ تھا اور پولیس کو اطلاع کردی تھی لیکن اس کے باوجود پولیس اسے ڈھونڈ نہ سکی۔ اہل خانہ کے مطابق 5 سالہ ابراہیم کو تیزدھارآلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کو جلد پکڑلیں گے، بچے کو کافی تلاش کیا تھا لیکن وہ نہ مل سکا۔ ایس ایچ او شبیر گل کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی ہوئی یا نہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں