اشتعال انگیز تقریر کیس فاروق ستار خواجہ اظہار وسیم اختر اور دیگر بری

فاروق ستار، وسیم اختر، روف صدیقی، قمر منصور، خواجہ اظہار احسن کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمات درج تھے

فاروق ستار، وسیم اختر، روف صدیقی، قمر منصور، خواجہ اظہار احسن کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمات درج تھے۔ فوٹو:فائل

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد ایم کیوایم کے رہنماؤں وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور، خواجہ اظہار الحسن اور فاروق ستار کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 10 نے اشعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، روف صدیقی اور قمر منصور، خواجہ اظہار احسن کو بری کردیا۔


ملزمان کے خلاف 2015 میں سہراب گوٹھ پولیس نے مقدمات درج کیے تھے، جب کہ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں تھیں جن کو عدالت نے منظور کیا۔ لطیف پاشا ایڈوکیٹ کے مطابق ایک تقریر سننے پر 23 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیئے گئے۔ ایک ہی وقوعہ کے ایک سے زاہد مقدمات کیسے درج ہوسکتے ہیں۔

 
Load Next Story