پاکستان سے مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں سلمان خورشید

پڑوسیوں کو امن اورجنگ دونوں صورتوں میں ایک ساتھ زندہ تورہنا ہی ہے۔


Online December 26, 2013
پڑوسیوں کو امن اورجنگ دونوں صورتوں میں ایک ساتھ زندہ تورہنا ہی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشیدنے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔

کیونکہ پڑوسیوں کو امن اورجنگ دونوں صورتوں میں ایک ساتھ زندہ تورہنا ہی ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن حالات یقینی اور دوطرفہ تعلقات بہتربنانے کے لیے مذاکرات ہرسطح پرجاری رکھنا ہوں گے۔ دونوں ممالک جنگ جیسی صورتحال کامقابلہ نہیں کرسکتے۔ مذاکرات کاراستہ ہی اختیارکرنا ہوگا۔ انھوں نے اعتراف کیاکہ کچھ ایسی طاقتیں ضرور موجودہیں جوپاکستان اوربھارت کے درمیان امن نہیں چاہتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں