شادی ہالز میں کھانا صرف ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے میرج ہالز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کمشنر کراچی


Staff Reporter November 30, 2020
کمشنر کراچی نے شادی ہالز مالکان کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے(فوٹو، فائل)

شادی کی تقریبات میں مہمانوں کے لیے ٹیبل سروس اور بوفے پر پابندی ہوگی اور کھانا صرف ڈبوں میں فراہم کیا جائے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شادی ہالز میں کھانے کی ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں، کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد ہو، جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشنز کے عہدے داروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد و دیگر نے شر کت کی۔ کمشنر کراچی نے وفد کو کورونا کے پھیلاو کے روکنے کے لیے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کی ضرورت ہے، میرج ہالز ایسو سی ایشن کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں