نئے سال کاتحفہپٹرول کے ساتھ گیس بھی مہنگی ہونے کاامکان

وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے پیٹرول اور گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جائیگا


Numainda Express December 26, 2013
وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے پیٹرول اور گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جائیگا۔

KARACHI: وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس قیمتوں میں بھی اضافے کاتحفہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالے ردوبدل جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے کیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کوملنے والے آئی ایم ایف پروگرام میں یہ شرط تسلیم کی گئی ہے کہ پاکستان یکم جنوری سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرے گا،سوئی ناردرن کی طرف سے 131 روپے ایم ایم بی ٹی یوتک جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے 61 روپے ایم ایم بی ٹی یوتک اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں