نیب کی توقیرصادق کیخلاف لگائے گئے الزامات میں پسپائی

سابق چیئرمین اوگرانے قومی خزانے کوکتنانقصان پہنچایا،تاحال یہ تعین بھی نہ کیاجاسکا


Online December 26, 2013
شواہداکٹھے کیے جارہے ہیں،2جنوری کی ڈیڈلائن تک چالان پیش کردیاجائیگا،نیب ذرائع۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

قومی احتساب بیورونیب نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگراکے سابق چیئرمین توقیرصادق کے خلاف لگائے گئے الزامات میں پسپائی شروع کردی ہے اوراب تک ادارہ یہ تعین ہی نہیں کر سکاکہ توقیرصادق نے قومی خزانے کوکتنا نقصان پہنچایا۔

یہی وجہ ہے کہ اب تک ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش نہیںکیا جاسکا۔ نیب نے ابتدائی طورپر دعویٰ کیا تھاکہ توقیرصادق کے مختلف اقدام کی وجہ سے قومی خزانے کو 82ارب روپے کانقصان پہنچایاگیا اوریہ رقم ان سے برآمد کیے جانے کاامکان بھی ظاہرکیا تھالیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب کواحساس ہوگیا کہ وہ یہ رقم وصول نہیں کرسکتا۔

 photo 3_zps5c1ae86b.jpg

تازہ اندازوں کے مطابق ان سے صرف ایک ارب روپے تک وصول کیاجا سکتا ہے۔ اس ضمن میں جب نیب ذرائع سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے کہاکہ توقیرصادق کے خلاف چالان جلدپیش کردیا جائے گاجس میں ان کی تقرری کے حوالے سے سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی اورراجا پرویزاشرف کے نام بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ اب تک اس کیس کے شواہداکٹھے کیے جارہے تھے اورتوقع ہے کہ 2جنوری کی ڈیڈلائن تک چالان پیش کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں