اوورسیز کیلیے امریکا برطانیہ سعودیہ اور یو اے ای میں اراضی ریکارڈ سینٹر قائم

ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی معظم سپرا نے ابتدائی طور پر چار ممالک میں اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کر دیے ہیں۔

ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی معظم سپرا نے ابتدائی طور پر چار ممالک میں اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کر دیے ہیں۔ فوٹو : فائل

HOVE, UNITED KINGDOM:
امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کر دیے گئے۔


وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ''ای گورننس'' وژن کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی(پی ایل آر اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلیے پاکستانی سفارتخانوں اور قونصلیٹ میں اراضی ریکارڈ سینٹرز قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔

ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی معظم سپرا نے وزارت خارجہ کے تعاون سے ابتدائی طور پر چار ممالک امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کر دیے ہیں۔
Load Next Story